اومنگ کمار دوبارہ مصور بن گئے

جمعہ 20 جولائی 2018 16:00

اومنگ کمار دوبارہ مصور بن گئے
ممبئی۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) بالی وڈ فلمساز، آرٹ دائریکٹر اور میزبان اومنگ کمار جانوروں کی فلاح و بہبود کے لئے دوبارہ مصور بن گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز، آرٹ دائریکٹر اور میزبان اومنگ کمار جانوروں کی فلاحی تنظیم’’اینیمل میٹرز ٹو می‘‘ کے لئے 2019ء کا کلینڈر ڈیزائن کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اومنگ کمار کہنا ہے کہ وہ کلینڈر میں کتوں سے محبت کا اظہار کر سکتے ہیں، اس کلنڈر کو خاص بنانا چاہتے ہیں جس میں انہوں نے تصویروں کا استعمال نہیں کیا بلکہ ان کی ہر تصویر پینٹ کی گئی ہے لہذا جانوروں سے محبت کے لئے میں اپنی پرانی محبت مصوری کی طرف لوٹ آیا ہوں، ان کلینڈرز کی فروخت سے حاصل کردہ رقم جانوروں کی مدد کے لئے خرچ کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/07/2018 - 16:00:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :