سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’بمبل بی‘ کا ٹریلر جاری

فلم کی کاسٹ میں نامور ریسلر اور اداکار جان سینا جلوہ گر ہو رہے ہیں ،ْ رپورٹ

ہفتہ 21 جولائی 2018 13:31

سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’بمبل بی‘ کا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) ایکشن سے بھرپور نئی ایکشن ایڈونچرفلم 'بمبل بی کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ ہدایت کارٹریوس نائٹ کی یہ فلم 1987کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب بمبل بی کیلیفورنیا کے ایک کباڑ خانے میں پڑا ہوتا ہے اورخلاء سے زمین پرآنے کے بعد اب اپنی نئے گھر کی تلاش میں مصروف ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

نامور پروڈیوسر مائیکل بے اور اسٹیفن ڈیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں نامور ریسلر اور اداکار جان سینا جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پامیلا ایڈلن ، ہیلی اسٹین فیلڈ،مارٹن شارٹ (بمبل بی )،مارسیلا بریگیو، پیٹر کولن اورکینیتھ کوئی سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔پیلے رنگ کی ننھی کار سے دیوہیکل روبوٹ میں تبدیل ہوتے اس نٹ کھٹ کردار کی دلچسپ حرکات اس فلم میں بھی شائقین کو بیحد پسند آئینگی۔102ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیرا مائونٹ پکچرز کے تحت21دسمبر کوامریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 21/07/2018 - 13:31:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :