یمشا گیلانی کو حمزہ علی عباسی اور سجل علی کے میگا پروجیکٹ "الف "میں کاسٹ کرلیا گیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) ڈرامہ انڈسٹری میں نئی ابھرتی ہوئی اور ہر دلعزیز اداکارہ ایک بار پھر 2018میں متوقع ڈرامہ "الف"میں اپنے فن کا جادوجگانے کے لیے تیاری پکڑ لی، معروف اداکارہ یمشا گیلانی کونئے آنے والے ڈرامہ الف میں حمزہ علی عباسی کے مخالف دوسرے مرکزی کردار کے لیے منتخب کرلیا گیا۔ اپنے اندر بے پناہ صلاحیت کے باعث نوجوان اداکارہ انتہائی کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھورہی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ آج کل مہنگے پراجیکٹس اور پروڈکشنز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہورہی ہیں،ان کے قابل ذکر ڈراموں میں "التجائ" اور"قربان"شامل ہیں جبکہ آج کل ہم ٹی وی سے "کی جاناں میں کون"ناظرین میں مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

نئے ڈرامے سے بتاتے ہوئے یمشا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ اس ڈرامے میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو کہ بہت زیادہ ماڈرن ہونے کے ساتھ ضدی اور مطمئن ہے، انھوں نے بتایا کہ انہیں اس کردار کے لیے حسیب (حسن) صاحب کی جانب سے آفر آئی تھی کہ کیا وہ اس ڈرامے میں اس کردار کو نبھانے میں دلچسپی رکھتی ہیں تو میں نے بغیر کسی توقف ہے ان سے حامی بھرلی، جبکہ مجھے ابھی تک اس کریکٹر سے متعلق کوئی جانکاری نہیں تھی، وہ کہتی ہیں کہ میں کس طرح حسیب حسن کے کسی پراجیکٹ کو منع کرسکتی تھی، اس لیے میں نے فورا میں نے ہاں کردی۔

(جاری ہے)

پنے اعلان کے ساتھ ہی ڈڑامہ میڈیا میں روز بروز ایک طوفان برپا کرر ہاہے، ڈرامے کی کہانی ایوارڈ یافتہ مصنفہ عمیرہ احمد (باغی، مات، زندگی گلزار ہے، ) جیسی مایہ نازتحریروں کی خالق نے لکھی ہے، جبکہ ہدایات بھی (من مائل، دیائے دل، اور پرواز ہے جنوں ) جیسی مشہور پروڈکشنز ، فلم اور ٹیلی ویژن کے ایواڈ یافتہ ڈائریکٹر حسیب حسن نے دے رہے ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میںحمزہ علی عباسی اور سجل علی جیسے انڈسٹری کے نمایاں ستارے مرکزی کرداروں میں شامل ہیں، جبکہ دیگر کرداروں میں کبریٰ خان، عثمان خالد بٹ ، احسن خان اور صدف کنول شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 21/07/2018 - 17:01:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :