شاہی خاندان کی نوبیاہتا بہومیگھن والد سے ناراض،بات چیت بند کر دی

دل کی سرجری کا بہانہ کرکے والد شادی پر نہیں آئے اس لیے میگھن ناراض ہیں،خاندانی ذرائع

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:18

شاہی خاندان کی نوبیاہتا بہومیگھن والد سے ناراض،بات چیت بند کر دی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) شاہی خاندان کی نوبیاہتا بہو میگھن مارکل اپنے والد تھامس مارکل سے ناراض ہیں، اور آج کل بات چیت بند کی ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے غیر ملکی میڈیا نے خصوصی تفصیلات جاری کی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کے ایک راز داں کا کہنا تھاکہ ان کی چھوٹی بہو میگھن مارکل اپنے والد سے ملنا نہیں چاہتیں جس کی وجہ ان کے والد تھامس مارکل کی ان کی شادی پر دل کی سرجری کا بہانہ بناکر غیر حاضری تھی۔

راز میں انکشاف ہوا ہے کہ تھامس مارکل کی کوئی سرجری نہیں ہوئی تھی ،انہوں نے شادی میں شرکت نہ کرنے کا محض ڈھونگ رچایا تھا۔ اس راز کے بعد میگھن تھامس مارکل سے تعلق توڑنے پر مجبور ہیں کیونکہ اب انہیں اپنے والد پر یقین نہیں رہا کہ وہ مزید آگے کیا کریں گی ایسا لگتا ہے کہ میگھن اپنے والد کے جھوٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتیں اور انہیں معاف کرنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

میگھن آج کل اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ساتھ نئی زندگی کے سفر پر خوشی سے گامزن ہیں۔میگھن کی تمام تر توجہ، پیار اطاعت اور وفاداری ہیری اور اپنے شاہی سسرال کے لئے ہے۔واضح رہے شاہی خاندان کے چھوٹے نواب پرنس ہیری اور سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل رواں سال 19 مئی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔شاہی خاندان کی شادی میں شرکت ہر شخص کی خواہش تھی تاہم نئی نویلی دلہن کے والد نے اپنی ہی بیٹی کی شادی میں شرکت نہ کی ۔ میگھن کی شادی کی رسومات والد کی غیر موجودگی میں ادا ہوئیں تھیں۔73 سالہ تھامس مارکل نے شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے دل کی سرجری ہیلہٰذا ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے اور سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
وقت اشاعت : 21/07/2018 - 18:18:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :