ریٹنگ نہ ملنے پرسلمان خان کے شو کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:10

ریٹنگ نہ ملنے پرسلمان خان کے شو کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) متاثر کن ریٹنگ نہ دینے پر سلمان خان کے شو ’’دس کا دم‘‘ کے نام اور دن تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطا بق سلمان خان کا شو ’دس کا دم‘ رواں سال جون میں شروع ہوا تھا اور توقع کی جارہی تھی کہ یہ شو ناظرین میں بہت مقبول ہوگا تاہم ایسا نہیں ہوا اور چینل انتظامیہ نے جتنی ریٹنگ کی امید لگائی تھی وہ نہ مل سکی یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ نے شو کا نام ’دس کا دم‘ کے بجائے ’دس کا دم دار ویک اینڈ‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو اب پیر، منگل کے بجائے ویک اینڈ میں رات ساڑھے 9 بچے آن ایئر ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ’’دس کا دم‘‘ کو ناظرین میں مزید مقبول کرنے کیلئے عوام کی انٹری کو محدود کرکے زیادہ سے زیادہ معروف شخصیات کو بلایا جائیگا جس میں سلو میاں اپنے مخصوص انداز میں میزبانوں کے ساتھ کوئز گیم کھیلیں گی
وقت اشاعت : 21/07/2018 - 21:10:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :