تنویر آفریدی نے تین نیشنل سونگز کی ویڈیو مکمل کرلی

یوم آزادی کے حوالے سے تیار کیئے گئے ان ویڈیوز کو 14 اگست سے قبل ریلیز کیا جائیگا۔تنویر آفریدی

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:47

تنویر آفریدی نے تین نیشنل سونگز کی ویڈیو مکمل کرلی
مانگا منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار و موسیقار تنویر آفریدی نے یوم آزادی کے حوالے سے تین نیشنل سونگز کی ویڈیوز مکمل کرلیں۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق ان گانوں کی ویڈیوز گذشتہ روزمقامی سٹوڈیومیں ڈیجیٹل ورلڈ نے مکمل کی ہیں ان گانوں میں سیف الدین سیف کا لکھا ہوا ملی نغمہ’’میرے محبوب وطن‘‘،سلیم کوثر کا لکھا ہوا کلام’’تیرے بنا ہم کب ہیں‘‘ اور تنویر آفریدی کا لکھا ہوا کلام ’’پرچم تو لہرائے گا‘‘ شامل ہیں ان گانوں کی ویڈیو ڈائریکشن جبران بشیر اور شیرات خان نے دی ہیں ان تینوں ملی نغموں کی موسیقی تنویر آفریدی نے خود ترتیب دی ہے جبکہ میوزک ارینجر اشرف علی ہیں۔

ایک ملاقات کے دوران تنویر آفریدی نے بتایا ان کے یہ تینوں ملی نغمے 14 اگست پر قومی و نجی ٹی وی چینلز پر آن ائیر کیئے جائینگے اور اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ورلڈ ملک بھر میں اور سوشل میڈیا پر ریلیز کرے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی تنویر آفریدی کے ہرسال ملی نغمے ریلیز ہوتے ہیں اور پذیرائی حاصل کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 21/07/2018 - 21:47:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :