ٹی وی ادکار سدھارتھ شکلا لا پر واہی سے ڈرائیونگ کر نے پر گر فتا ر

اتوار 22 جولائی 2018 12:30

ممبئی۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) بھا رتی ٹی وی کے معروف اداکار سدھارتھ شکلا کو لا پر وہی سے ڈرائیونگ کر نے پر گر فتا ر کر لیا گیا۔بھا رتی ذرائع ابلا غ کے مطا بق اداکا ر سدھارتھ شکلا کو اوشی وارا پو لیس نے لا پراہی سے ڈرائیونگ کرنے پر اس وقت گرفتارکر لیا جب شری جی ریسٹیورنٹ کیقریب ان کی گا ڑیحا دثے کا شکا ر ہو ئی۔

(جاری ہے)

37 سالہ ا داکار شا م 6 بجے اپنی رہا ئش گا ہ کی طر ف جا رہے تھے کہ اچانک ڈرائیونگ پر اختیار کھو بیٹھے اور گاڑی مزید دو گا ڑیوں کے ساتھ ٹکرا گئی وہ خود تو حادثے میں محفوظ رہے تا ہم تین دیگر افراد زخمی ہو ئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔پو لیس کے سینئر انسپکٹر شا لیش پسلوارکا کہنا ہے کہ حا دثہ اداکار کیگھر واپسی کے وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی تین گاڑیوں سے ٹکراتی ہو ئی ڈیوائڈر سیٹکرا گئی تا ہم اداکار اس وقت نشے کی حا لت میں نہیں تھے
وقت اشاعت : 22/07/2018 - 12:30:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :