ماہرہ خان کے بعد صبا قمر نے بھی سگریٹ تھام لی

اتوار 22 جولائی 2018 14:00

ماہرہ خان کے بعد صبا قمر نے بھی سگریٹ تھام لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) مشہور و معروف اداکارہ صبا قمر نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوالیا ہے اور ان دنوں وہ اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب ان کی چند تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں نامناسب لباس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سگریٹ بھی ہاتھ میں پکڑ رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق منظر عام پر آنے والی ان تصاویر میں صبا قمر مبینہ طور پر سگریٹ پیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس سے قبل نازیبا کوٹ پینٹ زیب تن کئے ہوئے ان کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

وقت اشاعت : 22/07/2018 - 14:00:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :