عمر رسیدہ اداکارائیں فن نہیں ادائوں کی وجہ سے اسٹیج پر کام کررہی ہیں ‘لائبہ خان

اتوار 22 جولائی 2018 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ بوڑھی اداکارائوں کو اب نئی آنے والی اداکاروں کیلئے جگہ چھوڑ کر گھر میں بیٹھ جانا چاہیے ،نانی اور دادی بننے والی اداکارائیں آج بھی خود کو 18سال کی سمجھتی ہیں مگر حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ کچھ عمر رسیدہ اداکارائیں فن کے بجائے صرف اپنی ادائوں کی وجہ سے اسٹیج ڈراموں میں کام کررہی ہیں اور ہر نئی آنے والی لڑکی کو اپنا اثرراسوخ استعمال کرکے ان کو ڈرامہ کی کاسٹ سے الگ کروا دیتی ہیںمگر یہ سلسلہ زیادہ دیر تک نہیں چلے گا ۔

وقت اشاعت : 22/07/2018 - 14:00:16