ٹی وی ادکار سدھارتھ شکلا لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار

اتوار 22 جولائی 2018 14:00

ٹی وی ادکار سدھارتھ شکلا لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) بھا رتی ٹی وی کے معروف اداکار سدھارتھ شکلا کو لا پر وہی سے ڈرائیونگ کر نے پر گر فتا ر کر لیا گیا۔بھا رتی ذرائع ابلا غ کے مطا بق اداکا ر سدھارتھ شکلا کو اوشی وارا پو لیس نے لا پراہی سے ڈرائیونگ کرنے پر اس وقت گرفتارکر لیا جب شری جی ریسٹیورنٹ کی قریب ان کی گا ڑی حا دثے کا شکا ر ہو ئی۔

(جاری ہے)

37 سالہ ا داکار شا م 6 بجے اپنی رہا ئش گا ہ کی طر ف جا رہے تھے کہ اچانک ڈرائیونگ پر اختیار کھو بیٹھے اور گاڑی مزید دو گا ڑیوں کے ساتھ ٹکرا گئی وہ خود تو حادثے میں محفوظ رہے تا ہم تین دیگر افراد زخمی ہو ئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔پو لیس کے سینئر انسپکٹر شا لیش پسلوارکا کہنا ہے کہ حا دثہ اداکار کی گھر واپسی کے وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی تین گاڑیوں سے ٹکراتی ہو ئی ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی تا ہم اداکار اس وقت نشے کی حا لت میں نہیں تھے
وقت اشاعت : 22/07/2018 - 14:00:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :