تنویر آفریدی نے تین نیشنل سونگز کی ویڈیو مکمل کرلی

یوم آزادی کے حوالے سے تیار کیئے گئے ان ویڈیوز کو 14 اگست سے قبل ریلیز کیا جائیگا‘تنویر آفریدی

اتوار 22 جولائی 2018 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار و موسیقار تنویر آفریدی نے یوم آزادی کے حوالے سے تین نیشنل سونگز کی ویڈیوز مکمل کرلیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان گانوں کی ویڈیوز گذشتہ روزمقامی سٹوڈیومیں ڈیجیٹل ورلڈ نے مکمل کی ہیں ان گانوں میں سیف الدین سیف کا لکھا ہوا ملی نغمہ’’میرے محبوب وطن‘‘،سلیم کوثر کا لکھا ہوا کلام’’تیرے بنا ہم کب ہیں‘‘ اور تنویر آفریدی کا لکھا ہوا کلام ’’پرچم تو لہرائے گا‘‘ شامل ہیں ان گانوں کی ویڈیو ڈائریکشن جبران بشیر اور شیرات خان نے دی ہیں ان تینوں ملی نغموں کی موسیقی تنویر آفریدی نے خود ترتیب دی ہے جبکہ میوزک ارینجر اشرف علی ہیں۔

تنویر آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ تینوں ملی نغمے 14 اگست پر قومی و نجی ٹی وی چینلز پر آن ائیر کیئے جائینگے
وقت اشاعت : 22/07/2018 - 14:00:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :