متاثر کن ریٹنگ نہ ملنے پر سلمان خان کے شو ’’دس کا دم‘‘ کا نام اور دن تبدیل

اتوار 22 جولائی 2018 14:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) متاثر کن ریٹنگ نہ ملنے پر سلمان خان کے شو ’’دس کا دم‘‘ کا نام اور دن تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلا غ کے مطا بق سلمان خان کا شو ’دس کا دم‘ رواں سال جون میں شروع ہوا تھا اور توقع کی جارہی تھی کہ یہ ناظرین میں بہت مقبول ہوگا تاہم ایسا نہیں ہوا،چینل انتظامیہ نے اس شو بارے جتنی ریٹنگ کی امید لگائی تھی وہ نہ مل سکی چنانچہ شو کا نام ’دس کا دم‘ کے بجائے ’دس کا دم دار ویک اینڈ‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو اب پیر اور منگل کے بجائیہفتے کے آخر میں رات ساڑھے 9 بجے آٓن ایئر ہوگا۔

شو کو ناظرین میں مزید مقبول بنانے کے لیے عوام کی انٹری محدود کرکے زیادہ سے زیادہ معروف شخصیات کو بلایا جائے گا جس میں سلو میاں اپنے مخصوص انداز میں میزبانوں کے ساتھ کوئز گیم کھیلیں گے۔
وقت اشاعت : 22/07/2018 - 14:00:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :