فلم ’’ریپرائزل‘‘کانیا ٹریلرجاری

اتوار 22 جولائی 2018 14:10

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) بروس ویلس کی ہالی وڈ تھرلر فلم ریپرائزل کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فلم کی کہانی ایک ایسے سابق فوجی اہلکار کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بچے کی زندگی بچانے کیلئے اپنے دوسرے ساتھی کے ہمراہ مجرموں کا تعاقب کرنے نکل پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں معروف اداکار بروس ویلس کے علاوہ فرینک گریلو،جوناتھن شیچ،اولیویا کلپو،کولن ایگلز فیلڈ،نتالی یورا،جیسن مارکس اور کرسٹوفر راب سمیت دیگر شامل ہیں۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم 13اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 22/07/2018 - 14:10:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :