فلم ’’مانیکرنیکا: دی کوئین آف جھانسی ‘‘ آئندہ سال 25جنوری کو ریلیزہو گی

پیر 23 جولائی 2018 12:28

فلم ’’مانیکرنیکا: دی کوئین آف جھانسی ‘‘ آئندہ سال 25جنوری کو ریلیزہو گی
ممبئی ۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’’مانیکرنیکا: دیکوئین آف جھانسی ‘‘ کی ریلیزکی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا جو آئندہ سال 25جنوری کو ریلیزکی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمسازوں نے رانی لکشمی بائی کی زندگی پر بننے والی فلم ’’ مانیکرنیکا: داکوئین آف جھانسی ‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے جس میں اداکارہ کنگنا رناوت، سونو سود، انکیتا لوکھنڈے اور دیگر شامل ہیں، فلم کے ہدایتکار کرش جبکہ یہ پروڈیوسر کمل جیئن اور زی سٹوڈیوز کی مشترکہ پیشکش ہے، فلم آئندہ سال 25جنوری کوسینما گھروں کی زینت بنیگی۔

وقت اشاعت : 23/07/2018 - 12:28:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :