ملک میں صادق اور امین قیادت آنے سے ہماری نسلیں بھی محفوظ ہوں گی ‘فلمسٹار ثناء

پیر 23 جولائی 2018 13:42

ملک میں صادق اور امین قیادت آنے سے ہماری نسلیں بھی محفوظ ہوں گی ‘فلمسٹار ثناء
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ پوری قوم عام انتخابات میں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرے تاکہ ملک میں ایسی قیادت آسکے جو پاکستان کو صحیح معنوں میں ایشین ٹائیگر بنا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات کے بعد اگر ہم نے ایماندار نمائندوں کو منتخب کیا اور ملک میں صادق اور امین لوگوں کی قیادت آگئی تو کوئی شک نہیں کہ پاکستان ترقی کے راستے پر نہ جا سکے اور اس سے ہماری نسلیں بھی محفوظ ہو جائیں گی ۔

وقت اشاعت : 23/07/2018 - 13:42:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :