بلاول بھٹو بہترین وزیر اعظم ثابت ہو سکتے ہیں ‘فلمسٹار میرا

پیر 23 جولائی 2018 13:42

بلاول بھٹو بہترین وزیر اعظم ثابت ہو سکتے ہیں ‘فلمسٹار میرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ اب اس میں ملک میں نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہیے اور میری دعا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم بنیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بلاول بھٹو زرداری خوبصورت اور ذہین ہونے کے ساتھ نوجوان ہیں اور ان میں اپنے نانے کی طرح بڑا ٹیلنٹ ہے ، میں ذاتی طور پر سمجھتی ہوں کہ وہ اچھے وزیر اعظم ثابت ہو سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر نے بین الاقوامی سطح پر اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے خود کو منوایا ہے اور بلاول میں بھی یہ خوبی موجود ہے ، ان کے وزیر اعظم بننے سے نہ صرف پاکستان میں ترقی آئے گی بلکہ دنیا کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات خوشگوار ہوں گے ۔ میرا نے کہا کہ اب اس ملک میں نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہیے اور میری دعائیں بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں۔
وقت اشاعت : 23/07/2018 - 13:42:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :