گلوکار دلیر مہدی کو سننا ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتا ہے، فرحان اختر

پیر 23 جولائی 2018 13:47

گلوکار دلیر مہدی کو سننا ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتا ہے، فرحان اختر
ممبئی۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) بالی وڈ فلمساز فرحان اختر نے کہا ہے کہ ان کے لئے گلوکار دلیر مہدی کو سننا ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکار دلیر مہدی نے فلم ’’گولڈ‘‘ کے لئے گلوکاری کرتے ہوئے ٹویٹر پر تمام شہریوں سے مذہب، ذات اور سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنے کی درخواست کی ہے جس کے جواب میں اداکار، فلمساز، ہدایتکار و گلوکار فرحان اختر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے ہمیشہ آپ کو سننا اور آپ جیسے بے مثال اور عمدہ صلاحیتوں کے مالک گلوکار کے ساتھ منسلک رہنا خوشی کا باعث ہے اور فلم ’’گولڈ کے گلوکاری کے لئے آپ کا شکرگزار ہوں۔

فلم ’’گولڈ ‘‘ کی پیشکش فرحان اختر اور رتیش سدھوانی جبکہ ہدایتکاری ریما کگتی نے دی ہے، فلم رواں سال 15اگست کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 23/07/2018 - 13:47:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :