ورون دھون امریکی ریسلر بران سٹرومین کے مداح نکلے

پیر 23 جولائی 2018 13:47

ورون دھون امریکی ریسلر بران سٹرومین کے مداح نکلے
ممبئی۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون امریکی ریسلر بران سٹرومین کے مداح نکلے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون نے اپنے پسندیدہ امریکی ریسلر بران سٹرومین کے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی ممبئی میں 3روزہ تشہیر کے دوران ان کے ساتھ بنائی گئی تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے ممبئی میں آنے پر ان کے شکرگزر ہیں، بران سٹرومین بہت عظیم انسان ہیں، ان کے ساتھ ملاقات کے دوران بہت مزا آیا، اور مقبولیت اور پسندیدگی کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

ورون دھون نئی فلموں ’’سوئی دھاگہ‘‘ اور ’’کلنک‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

وقت اشاعت : 23/07/2018 - 13:47:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :