رنبیر کپور کی شادی کے لئے یہ بہترین وقت ہے، رشی کپور

پیر 23 جولائی 2018 14:00

رنبیر کپور کی شادی کے لئے یہ بہترین وقت ہے، رشی کپور
ممبئی۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے رنبیر کپور کی شادی کے لئے یہ بہترین وقت ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رشی کپور نے بیٹے و اداکار رنبیر کپور کی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رنبیر کپور کی شادی کے لئے یہ بہترین وقت ہے، جب میں 27سال کا تھا تو میری شادی ہو گئی تھی اور رنبیر کپور اب 35 سال کے ہو گئے ہیں لہذا انہیں اب شادی کے بارے میں سوچنا چاہیئے، وہ اپنی پسند سے شادی کر سکتے ہیں اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، میں مرنے سے قبل اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری بیوی رنبیر سے اکثر شادی سے متعلق بات کرتی ہیں تو وہ ٹال دیتے ہیں وہ جب بھی شادی کے لئے تیار ہوں گے ہمیں بہت خوشی ہو گی کیونکہ ان کی خوشی میں ہی ہماری خوشی ہے۔ انہوں نے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے رشتے سے متعلق بتایا کہ جو ہے وہ ہے، مجھے اس سے زیادہ کچھ اور کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 23/07/2018 - 14:00:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :