دنیا میں سب سے کم فنکاروں کو معاوضہ پاکستان میں ملتا ہے‘سائرہ نسیم

پیر 23 جولائی 2018 14:27

دنیا میں سب سے کم فنکاروں کو معاوضہ پاکستان میں ملتا ہے‘سائرہ نسیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے کم فنکاروں کو معاوضہ پاکستان میں ملتا ہے فلم اور گلوکاری سمیت ہر شعبے میں سرمایہ کار ڈنگ ٹپائو پالیسی اپنا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم ترقی کی بجائے زوال پذیر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا کہ پاکستان میں فنکاروں کو فلموں اور ٹی وی ڈراموں سے زیادہ معاوضہ پرائیویٹ پروگراموں میں پرفارمنس کرنے سے ملتا ہے اگر وہ پرائیویٹ پروگرام نہ کریں تو شاید ان کا گزارا بھی ناممکن ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ فلم اور گلوکاری کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنیوالے خود تو کروڑوں روپے کما لیتے ہیں لیکن فنکاروں کو ان کا حق دینا بھی پسند نہیں کرتے اور پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر فنکاروں کو کم معاوضہ ملتا ہے۔
وقت اشاعت : 23/07/2018 - 14:27:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :