ایکشن، رومانس اور کامیڈی سے بھرپور ’طیفا ان ٹربل‘ کا جادو چل گیا

پیر 23 جولائی 2018 14:27

ایکشن، رومانس اور کامیڈی سے بھرپور ’طیفا ان ٹربل‘ کا جادو چل گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم ’طیفا ان ٹربل ‘ کا باکس آفس پر جادو چل گیا،ریلیز کیبعد سے اب تک دو کروڑ کا بزنس کر لیا۔طیفا ان ٹربل کے ریلیز ہونے کے بعد سے ہی تمام سینما گھروں میں ہاوس فٴْل دیکھا جارہاہے جبکہ یہ بھی کہا گیاہے کہ فلم سپر ہٹ ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ طیفا (علی ظفر)کے دیوانوں نے فلم کو فٴْل مارکس دے دیے ہیں۔

دوسری جانب جو طیفا ان ٹربل نہیں دیکھ سکے وہ آج چھٹی کے دن سینما میں رش لگائیں گے اورتفریح کا پاور پیک دیکھ کر ہی جائیں گے۔طیفا ان ٹربل پاکستان سمیت پچیس ممالک میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے، جن میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جہاں پہلی بار کسی بھی پاکستانی فلم کو ریلیز کیاگیاہے۔اب تک دو کروڑ کا بزنس کرنے والی طیفا ان ٹربل کی ٹرین رکتی نظر نہیں آرہی۔
وقت اشاعت : 23/07/2018 - 14:27:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :