امیتابھ بچن اور رنبیر کپور فلم ’’براہماسترا‘‘ کی عکس بندی کے لئے نیویارک پہنچ گئے

پیر 23 جولائی 2018 14:42

امیتابھ بچن اور رنبیر کپور فلم ’’براہماسترا‘‘ کی عکس بندی کے لئے نیویارک پہنچ گئے
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) امیتابھ بچن اور رنبیر کپورنے نیو یارک میں فلم ’’براہماسترا‘‘ کی عکس بندی میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابقان دنوں بالی وڈ کے اداکار امیتابھ بچن اور رنبیر کپور فلم ساز کرن جوہر کے ساتھ فلم ’’براہماسترا‘‘ کی عکسبندی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

عکسبندی کے دوران امیتابھ بچن اور رنبیر کپور کے نیویارک سٹی میں ٹہلتے ہوئے اور سائیکلنگ کرتے ہوئے چند تصویر یں لیں جن کو اداکار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں شئیر کیا جس میں امیتابھ بچن سفید شرٹ اور کالی ٹریک پینٹ پہنے ہوئے تھے جبکہ رنبیر کپور نیلی اور سبز جیکٹ اور نیلی جینز میں ملبوس تھے ،دونوں اداکاروں نے ایک جیسے جوتے اور گلاسز پہنے ہوئے تھے ۔

فلم ’’براہماسترا‘‘ کے ہدایتکار ایان مکر جی ہیں اور دیگر کاسٹ میں اداکارہ عالیہ بھٹ ،مونی راو اور تیلگو اداکارہ نگر جونا شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 23/07/2018 - 14:42:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :