اداکارہ بابرہ شریف کی پراپرٹی پر قبضہ کرنے والے جیولر کی عدالت میں طلبی

پیر 23 جولائی 2018 23:52

اداکارہ بابرہ شریف کی پراپرٹی پر قبضہ کرنے والے جیولر کی عدالت میں طلبی
لاہور۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے معروف اداکارہ بابرہ شریف کی درخواست پر نوٹس لیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ مقامی جیولر نے ان کی پراپرٹی کرائے پر حاصل کی لیکن اب کرایہ ادا نہیں کیا جا رہا، چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ ماتحت عدالت نے بھی کرایہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا مگر اس کے باوجود ادائیگی نہیں کی جارہی۔

(جاری ہے)

بابرہ شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا کی کہ ان کی دادرسی کرتے ہوئے ان کی پراپرٹی واگزار کروائی جائے ،عدالتی کارروائی کے بابرہ شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ فلم سٹار بابرہ شریف کی پراپرٹی پر قبضہ کرنے والے جیولر 25 جولائی کو پیش ہوں۔

وقت اشاعت : 23/07/2018 - 23:52:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :