کامیاب زندگی کا راز شریک حیات کو عزت دینا اور اس کی قدر کرنا ہے‘کیتھرین زیٹا جونز نے راز بتا دیا

منگل 24 جولائی 2018 13:42

کامیاب زندگی کا راز شریک حیات کو عزت دینا اور اس کی قدر کرنا ہے‘کیتھرین زیٹا جونز نے راز بتا دیا
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2018ء) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز نے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف شریک حیات کو عزت دینا اور اس کی قدر کرنے میں ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز امریکی ٹی وی پر اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ان کی مائیکل ڈ گلس سے شادی کو 18سال کامیابی سے مکمل ہو گئے ہیں ان کا رشتہ خوشگوار جارہا ہے ۔ان کی کامیاب شادی کا راز یہ ہے کہ وہ اپنے شریک حیات کو عزت اور قدر دیتی ہیں اورطنزو مزاح کا عنوان بھی ان کے رشتے میں شامل ہے جو ان کے رشتے کو مزید خوبصورت بنا دیتاہے علاوہ ازیں ان کے ڈ گلس کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے دونوں ایک دوسرے کی اختلاف رائے کا بھی احترام کرتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 24/07/2018 - 13:42:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :