فاطمہ ثناء شیخ اور ثانیہ ملہوترا ہالی وڈ اداکار جیکی چن کی مداح نکلیں

منگل 24 جولائی 2018 13:58

فاطمہ ثناء شیخ اور ثانیہ ملہوترا ہالی وڈ اداکار جیکی چن کی مداح نکلیں
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ اور ثانیہ ملہوترا ہالی وڈ اداکار جیکی چن کی مداح نکلیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ اور ثانیہ ملہوترا نے حال ہی ہی میں چین کے شہر ڈیٹونگ میں ہالی وڈ اداکار جیکی چن کے ایکشن فلم فیسٹیول میں شرکت کی اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے جیکی چن کے ساتھ بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیکی چن کی بہت بڑی مداح ہیں، جیکی چن بہت مہربان، دلکش اور زبردست انسان ہیں، ان سے ملاقات خوشی کا باعث ہے جبکہ اداکارہ ثانیہ ملہوترا کا کہنا ہے کہ مہمان نواز، عاجزی پسند اور شفیق انسان اور لیجنڈ اداکار جیکی چن سے ملاقات پر ان کی شکرگزار ہوں۔
وقت اشاعت : 24/07/2018 - 13:58:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :