سری دیوی پریشان تھیں کہ جھانوی کپور کا فلم انڈسٹری میں ان کے ساتھ موازنہ کیا جائے گا، بونی کپور

منگل 24 جولائی 2018 13:58

سری دیوی پریشان تھیں کہ جھانوی کپور کا فلم انڈسٹری میں ان کے ساتھ موازنہ کیا جائے گا، بونی کپور
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) بالی وڈ فلمساز بونی کپور نے کہا ہے کہ سری دیوی اس بات پر پریشان تھیں کہ بیٹی جھانوی کپور کا ان کے ساتھ موازنہ یا مقابلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز بونی کپور نے کہا ہے کہ اداکارہ جھانوی کپور کے بعد فلمساز بونی کپور نے بھی فلم انڈسٹری میںجھانوی کپور کے سری دیوی کے ساتھ موازنہ کرنے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ فلم انڈسٹری میں جھانوی کپور کا اس کی ماں سے مقابلہ کیا جائے گا یہاں تک سری دیوی بھی اس بات سے واقف تھیں جس پر وہ بہت پریشان ہوتی تھیں اور انہوں نے اس جیسے ناگزیر موازنہ کے لئے جھانوی کو تیار کیا تھا۔

وقت اشاعت : 24/07/2018 - 13:58:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :