سری دیوی اپنے کام کو لے کر پرجوش اور بھرپور اداکارہ تھیں ، جھانوی کپور

منگل 24 جولائی 2018 14:28

سری دیوی اپنے کام کو لے کر پرجوش اور بھرپور اداکارہ تھیں ، جھانوی کپور
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ سری دیوی اپنے کام کو لے کربہت پرجوش اور تخلیقی طور پر بھرپور اداکارہ تھیں۔

(جاری ہے)

فلم ’’دھڑک ‘‘ کی کامیابی کے بعد اور کام کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ جھانوی کپورکا کہنا تھا کہ ان کی والدہ سری دیوی نے 350سے زائد فلموں میں کام کیا ،انہوں نے اپنی والدہ کو ہمیشہ کام کو لے کر بہت پرجوش اور تخلیقی پایا اور وہ ان کی طرح ہی لگن سے اداکاری کرنے کی خواہش مندکام ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے ان کو اداکاری کے حوالے سے کبھی کوئی ٹپس نہیں دیئے لیکن انہوں نے ہرچیز ان کی والدہ کی روزمرہ زندگی سے سیکھی ہے۔اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’’دھڑک ‘‘ کو شائقین نے خوب سراہا ہے۔
وقت اشاعت : 24/07/2018 - 14:28:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :