اصل اسٹیج ڈرامہ حقیقت میں کہیں گم ہوچکا ‘ سہیل احمد

ہفتہ 28 جولائی 2018 18:56

اصل اسٹیج ڈرامہ حقیقت میں کہیں گم ہوچکا ‘ سہیل احمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) سینئر اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ اصل اسٹیج ڈرامہ حقیقت میں کہیں گم ہوچکا ہے اور آ ج اسٹیج ڈرامے کے نام پر رقص کی مقابلے بازی کا رحجان فروغ پارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ آ ج بھی ایسے ڈرامہ ڈائریکٹر اورپروڈیوسر موجود ہیں جو اسٹیج ڈرامے کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/07/2018 - 18:56:22