بھارت عورتوں اور جانوروں کے لیے محفوظ نہیں ،جان ابراہم

ملک کی خامیوں پر پردہ ڈالنے کے بجائے مسائل کو اجاگر کر کے ان کے حل کی بات کرنا چاہوں گا‘انٹرویو

اتوار 5 اگست 2018 12:30

بھارت عورتوں اور جانوروں کے لیے محفوظ نہیں ،جان ابراہم
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ بھارت عورتوں اور جانوروں کے لیے محفوظ نہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جان ابراہم نئی فلم’’ستیہ مے و جے تے‘‘ میں جلوہ گرہوں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں جان ابراہم کا کہنا ہے کہ انھیں خوشی ہے کہ وہ مصروف ہیں اور وہ بھی بامقصد اور اچھی سکرپٹ والی فلم ’’ستیہ مے و جے تے‘‘ میں جو کہ کرپشن اور عورتوں کے خلاف جرائم کے موضوع پر ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آج بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر انکا کیا کہنا ہے تو انہوں نے بغیر جھجک کہا کہ وہ خود ایک اقلیتی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں تاہم خود کو پہلے بھارتی سمجھتے ہیں اور اپنے ملک کی خامیوں پر پردہ ڈالنے کے بجائے مسائل کو اجاگر کر کے ان کے حل کی بات کرنا چاہیں گے۔جان کا کہنا تھا کہ وہ یہ بات کھلے عام کہہ سکتے ہیں کہ بھارت عورتوں اور جانوروں کے لیے محفوظ نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 05/08/2018 - 12:30:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :