عدالت نے سلمان خان کی بیرون ملک روانگی عدالت کی اجازت سے مشروط کردی

جودھ پور کی مقامی عدالت میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا کیس 1998 سے چل رہا ہے

اتوار 5 اگست 2018 12:30

عدالت نے سلمان خان کی بیرون ملک روانگی عدالت کی اجازت سے مشروط کردی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کی بیرون ملک روانگی عدالت کی اجازت سے مشروط کردی۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور کی مقامی عدالت میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا کیس 1998 سے چل رہا ہے اور چند ماہ قبل ہی سلو میاں کو 5 سال کی قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی تاہم وہ صرف 2 دن جیل میں گزارنے کے بعد انہیں ضمانت مل گئی تھی تاہم عدالت نے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سلمان خان نے اپنی فلم ‘ریس تھری‘ کی بیرون ملک شوٹنگ کے لیے عدالت سے اجازت مانگی تھی جس پر عدالت نے ان کے بیرون ملک جانے پر عائد پابندی ختم کردی تھی اور حال ہی میں دبنگ اداکار نے امریکا کا ٹور بھی کیا جہاں انہوں نے مختلف پروگرامز میں پرفارم کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز جودھ پور کی عدالت میں کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ایک بار پھر سلمان خان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ سلمان خان کو ہر بار بیرون ملک جانے سے قبل اجازت لینا ہوگی۔
وقت اشاعت : 05/08/2018 - 12:30:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :