ویوک اوبرائے کی پہلی کناڈا فلم ’’رستھم‘‘ کی عکسبندی بنگلور میں شروع

ویوک اوبرائے کی پہلی کناڈا فلم ’’رستھم‘‘ کی عکسبندی بنگلور میں شروع

جمعہ اگست 1:15 pm
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار ویوک اوبرائے نے بطور اداکار پہلی کناڈا فلم ’’رستھم‘‘ کی عکسبندی بنگلور میں شروع کر دی۔

(خبر جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویوک اوبرائے بطور اداکار پہلی کناڈا فلم’’’رستھم‘‘ میں دکھائی دیں گے جس کی عکسبندی بنگلور میں شروع کر دی گئی ہے جس کے لئے انہوں نے کناڈا زبان بولنے

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

کی بھی تربیت حاصل کی ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ شردھا سری ناتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کے پہلے شیڈول کی عکسبندی 15 اگست تک مکمل کی جائے گی۔