نوازالدین صدیقی کی ’’منٹو‘‘ کے نظریات کی تائید، فلم کی نئی جھلک جاری

جمعہ 10 اگست 2018 13:15

نوازالدین صدیقی کی ’’منٹو‘‘ کے نظریات کی تائید، فلم کی نئی جھلک جاری
ممبئی۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے ’’منٹو‘‘ کے نظریات کی تائید کرتے ہوئے فلم کی نئی جھلک سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی نے ہدایتکار نندیتا داس کی پاکستانی مصنف سعادت حسن منٹو کی زندگی پر مبنی ہندی فلم ’’منٹو ‘‘ کی نئی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے نیچے لکھا ہے کہ وقت اور لوگوں کے بدلنے کے ساتھ لٹریچر کو بھی بدلنا چاہیئے لیکن منٹو کے نظریات آج بھی نہیں بدلے۔ فلم آئندہ سال 23جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 10/08/2018 - 13:15:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :