سیاست کبھی ہما رے گھر میں زیر بحث نہیں رہی،عائشہ شرما

جمعہ 10 اگست 2018 13:20

ممبئی۔ 10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ عائشہ شرما نے کہا ہے کہ سیاست کبھی ہما رے گھر میں سیاست کبھی ہما رے گھر میں زیر بحث نہیں رہی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ستیا میو جیتا‘‘سے اپنے فلمی کیریئر کا آ غاز کر نے والی عائشہ شرما کا کہنا ہے کہ سیاست میرے والد کا جنون ہے لیکن سیاست کبھی ہما رے گھر میں بحث کا موضوع نہیںرہی۔فلم ’’ستیا میو جیتا‘‘میں اداکارہ جا نوروں سے محبت اور ان کا علاج کر نے والی کا کردار اداکر رہی ہیں۔ فلم15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔واضح رہے اداکارہ کے والد اجیت شرما کا تعلق سیاست سے ہے ۔

وقت اشاعت : 10/08/2018 - 13:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :