سارہ خان کو مختصر لباس پہننے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید

جمعہ 10 اگست 2018 13:20

سارہ خان کو مختصر لباس پہننے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ سارہ خان کو مختصر لباس پہننے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ صارفین نے اداکارہ سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔اداکارہ سارہ خان نے انسٹاگرام پراپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مختصر لباس میں نظرآرہی ہیں۔ تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ سارہ خان مسلمان ہیں اور انہیں اپنے لباس کا انتخاب کافی سوچ سمجھ کرکرنا چاہئیے۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے لکھا’’ آپ اپنا مذہب تبدیل کرلیں اس کے بعد جو چاہے کریں۔‘‘دوسری جانب سارہ خان نے تمام صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ’’میں آپ سب کی عزت کرتی ہوں، آپ کی سوچ کی عزت کرتی ہوں، آپ جو کچھ محسوس کرتے ہیں اس سب کی عزت کرتی ہوں اورآپ سب کو بھی چاہئے کہ آپ ہماری عزت کریں۔‘‘واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان بھارت کے ساتھ متعدد پاکستانی ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں نجی چینل سے نشرہونے والا ڈراما سیریل’’یہ کیسی محبت ہے‘‘ بے حد مقبول ہوا تھا۔
وقت اشاعت : 10/08/2018 - 13:20:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :