لوگوں کو تفریح فراہم کرنا اور دل جیتنا چاہتی ہوں، کیارا ایڈوانی

جمعہ 10 اگست 2018 13:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو تفریح فراہم کرنا اور دل جیتنا چاہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کیارا ایڈوانی نے کہا ہے کہ انہیں اپنی نئی فلموں کی عکسبندی کا بے صبری سے انتظار ہے، انہیں امید ہے کہ وہ لوگوں کو تفریح فراہم کرتی رہیں گی کیونکہ ان کے فلم انڈسٹری میں آنے کا مقصد لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم ’’گڈ نیوز ‘‘ کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں جبکہ فلم ’’کلنک‘‘ میں ان کا مختصر کردار ہے۔

وقت اشاعت : 10/08/2018 - 13:30:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :