پرینکا چوپڑا کا سلمان خان کی پروڈکشن فلم ’’ لوراتری‘‘ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

جمعہ 10 اگست 2018 13:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اداکار سلمان خان کی پروڈکشن فلم ’’ لوراتری‘‘ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اداکار سلمان خان کی پروڈکشن فلم ’’لوراتری‘‘ کی ریلیز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اداکار ایوش شرما کو فلم انڈسٹری میں خوش آمدید اور ٹیم کے لئے نیک تمنائوں کا ٹویٹ کیا جو 5 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔ پرینکا چوپڑا فلم ’’دا سکائی از پنک‘‘ اور ہالی وڈ فلم ’’کائو بوائے ننجا وکنگ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

وقت اشاعت : 10/08/2018 - 13:30:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :