مادھوری ڈکشٹ اور اکشے کمار کے ’’ڈانس دیوانے‘‘ میں ’’اب تیرے دل میں‘‘ پر ڈانس نے شائقین کو مسحور کر دیا

جمعہ 10 اگست 2018 13:30

ممبئی۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور اکشے کمار کے ٹی وی ریئیلٹی شو ’’ڈانس دیوانے‘‘ میں فلم ’’آرزو‘‘ کے گانے ’’اب تیرے دل میں‘‘ پر ڈانس نے شائقین کو مسحور کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ مادھوری ڈکشٹ ٹی وی ریئیلٹی شو ’’ڈانس دیوانے‘‘ میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں جس میں اکشے کمار نے بطور سیلبرٹی جج شرکت کی اور 1999ء میں بنائی گئی فلم ’’آرزو‘‘ کے گانے ’’اب تیرے دل میں‘‘ پر ڈانس کیا اور فلم میں کئے گئے ڈانس کے انداز اپنا کر شائقین کو مسحور کر دیا۔

وقت اشاعت : 10/08/2018 - 13:30:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :