معروف گلوکارہ و پاپ سنگر نازیہ حسن کی برسی 13اگست کو منائی جائے گی

معروف گلوکارہ و پاپ سنگر نازیہ حسن کی برسی 13اگست کو منائی جائے گی

جمعہ اگست 4:39 pm
فیصل آباد۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2018ء) ملک کی معروف گلوکارہ و پاپ سنگر نازیہ حسن کی برسی13اگست کو منائی جائے گی ۔ عالمی شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی پاپ سنگر نازیہ حسن 3اپریل 1965ء کو پیدا ہوئیں۔ نازیہ حسن نے 1980ء میں صرف 15 سال کی عمر میں پاپ گلوکارہ کی حیثیت سے پی ٹی وی سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا ۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر بہت سے خوبصورت صدا بہار فلمی گیت گائے جن میں بھارتی اداکار فیروز خان کی فلم قربانی کا گیت ’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘‘ نازیہ حسن

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

کو شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔

اس کے بعد انہوںنے درجنوں دیگر زبردست مقبول نغمے بھی گائے جس سے نازیہ حسن کو دنیا بھر میں پہچان ملی ۔انہوں نے متعدد کمرشلز میں بھی کام کیا ۔ نازیہ حسن 1999ء میں کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہو گئیں ۔ انہیں علاج کیلئے لندن منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں اور 13اگست 2000ء کو اپنے خالق حقیقی سے جاملیں ۔ نازیہ حسن مرحومہ کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کریگا نیز مرحومہ کے پرستار ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کریں گے ۔