بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے گورکھ دندھے پر بنی بولی وڈ کی آنے والی فلم ‘بتی گل میٹر چالو’ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

جمعہ 10 اگست 2018 18:08

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے گورکھ دندھے پر بنی بولی وڈ کی آنے والی فلم ‘بتی گل میٹر چالو’ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے گورکھ دندھے پر بنی بولی وڈ کی آنے والی فلم ‘بتی گل میٹر چالو’ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔شاہد کپور، یمی گوتم، دیویندو شرما اور شردھا کپور کی مرکزی کاسٹ پر مبنی فلم کے جاری کیے گئے 3 منٹ سے بھی کم دورانیے کو ٹریلر کو دیکھ ہی فلم کی کہانی سمجھی جاسکتی ہے تاہم ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں نہ صرف حساس موضوع کو چھیڑا گیا ہے بلکہ فلم میں ہنسی مذاق، موج مستی اور رومانس بھی بھرپور دیکھنے کو ملے گا۔

بتی گل میٹر چالو کی کہانی بھارتی ریاست اترا کھنڈا کی بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے غلیظ کاروبار اور ان کے کاروبار سے متاثرعوام کے گرد گھومتی ہے ،ْفلم میں شاہد کپور ایک وکیل کے کردار میں نظر آئیں گے ،ْجو اس وقت بجلی تقسیم کارکمپنیوں کیخلاف قانونی جنگ کرتے نظر آئیں گے جب ان کے انتہائی خاص دوست بجلی کمپنیوں کی جانب سے زائد بل ملنے پر خود کشی کرلیتے ہیں۔

(جاری ہے)

بتی گل میٹر چالو میں یمی گوتم بھی وکیل کا کردار ادا کریں گی ،ْجو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی وکالت کرتے ہوئے شاہد کپور کے ساتھ عدالتوں میں دلائل دیتی نظر آئیں گی ،ْشردھا کپور ایک ایسی بھارتی گھریلو خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی ،ْجو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے گورکھ دھندے سے متاثر ہوتی ہیں۔ٹریلر میں ان تیوں کے علاوہ شاہد کپور کے خاص دوست دیوندو شرما کو بھی دکھایا گیا ہے ،ْ جو کاروبار کرنے کیلئے اپنی فیکٹری چلاتے ہیں تاہم ایک بار انہیں لاکھوں روپے کا بجلی کا بل موصول ہوتا ہے جس وجہ سے ان پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اور وہ مایوس ہوکر خود کشی کرلیتے ہیں۔

ٹریلر میں دکھایا گیا کہ اپنے جگری دوست کی خودکشی کے بعد موج مستیاں کرنے والے شاہد کپور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ناانصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔فلم کی ہدایات ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ جیسی کامیاب فلم کے ڈائریکٹر شری نارائن سنگھ دیں گے، بشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔فلم کی پہلے رواں ماہ اگست تک ریلیز کرنے کا امکان تھا، تاہم اب فلم کو آئندہ ماہ 21 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 10/08/2018 - 18:08:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :