عمران خان پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں ،ْ کنگنا رناوت کی کاالیکشن میں کامیابی پر پی ٹی آئی چیف کو مبارکباد

ہفتہ 11 اگست 2018 12:29

عمران خان پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں ،ْ کنگنا رناوت کی کاالیکشن میں کامیابی پر پی ٹی آئی چیف کو مبارکباد
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انھوں نے سابق کرکٹر اور پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کو انتخابات میں ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی درخواست بھی کی وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔

وقت اشاعت : 11/08/2018 - 12:29:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :