سرگودہا، ریڈیو پاکستان نے ملک بھر کے اسٹیشنوں پر کام کرنے والے فنکاروں کو ادئیگیاں بند کری،فنکار پریشان

ہفتہ 11 اگست 2018 21:18

سرگودہا، ریڈیو پاکستان نے ملک بھر کے اسٹیشنوں پر کام کرنے والے فنکاروں کو ادئیگیاں بند کری،فنکار پریشان
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) ریڈیو پاکستان نے سرگودھا سمیت ملک بھر کے اسٹیشنوں پر کام کرنے والے آرٹسٹس(فنکاروں) کو ادئیگیاں بند کر دی دو ماہ سے پیسے نہ ملنے پر فنکاروں کے گھروں میں پریشیانیوں نے ڈیر ے ڈال لیے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان کے ریگولیر ملا زمین کو بھی دو ماہ سے ہا وس ہائرنگ کی مد میں تنخواہ کی ادائیگیاں نہ ہو سکی دوسری جانب ریڈیو پاکستان کے اندورن و بیر ون ممالک میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے سینکڑوں ملازمیں بھی دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم ، آزادی کی اس مہینے میں ریڈیو کے ریگولیر اور کنٹریکٹ ملازمین اپنی خوشیاں منانے سے محروم ' ملازمین اور فنکاروں نے ارباب اختیار سے ریڈیو کے مالی حالات کا فوری ٹوٹس لینے کی اپیل کر تے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگیوں کو فوری یقینی بنا نے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ بھی عیدکی خوشیوں کو منا سکیں۔

وقت اشاعت : 11/08/2018 - 21:18:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :