امریکی ٹی وی اسٹار اور کاسمیٹکس کمپنی کی مالکہ کائلی جینر کم عمر ترین ارب پتی بننے کی دہلیز پر

اتوار 12 اگست 2018 11:40

امریکی ٹی وی اسٹار اور کاسمیٹکس کمپنی کی مالکہ کائلی جینر کم عمر ترین ارب پتی بننے کی دہلیز پر
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) امریکی ٹی وی اسٹار اور کاسمیٹکس کمپنی کی نوجوان مالکہ کائلی جینر جلد ہی ارب پتی بن جائیں گی۔ اس وقت اٴْن کی ذاتی دولت کا حجم نو سو ملین ڈالر ہے۔بزنس اور کاروبار پر نگاہ رکھنے والے معتبر جریدے فوربز نیکی رپورٹ کے مطابق کائلی جینر حقیقت میں اپنی ذاتی کوششوں اور ہمت سے ارب پتی بننے جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سیہ امر بھی اہم ہے کہ اس نوجوان خاتون کو اپنی شناخت کے حوالے سے کئی قسم کی معاشرتی تنقید کا بھی سامنا رہا ہے۔ کائلی جینر کو اپنے چہرے اور جسم کے خد و خال کی پلاسٹک سرجری کے حوالے سے تنقید کا بھی سامنا رہا اور اٴْن کی فیشن انڈسٹری میں بھرپور شرکت پر پذیرائی بھی کی گئی۔کائلی جینر نے 2016 میں اپنی میک اپ کی مصنوعات کو متعارف کرایا تھا۔ ان مصنوعات کو نوجوان نسل کے ساتھ دوسری خواتین نے بھی بے پناہ پسند کیا۔ اس بھرپور کامیابی نے ان کو میک اپ انڈسٹری میں بھی ایک بڑا مقام دیا ہے۔ اسی باعث کہا گیا ہے کہ وہ ’سیلف میڈ‘ ارب پتی بننے والی ہیں۔
وقت اشاعت : 12/08/2018 - 11:40:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :