ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم’گیلویسٹن‘ کا نیا ٹریلر جاری

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 10اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

پیر 13 اگست 2018 12:26

ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم’گیلویسٹن‘ کا نیا ٹریلر جاری
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کرائم تھرلر فلم گیلویسٹن (GALVESTON) کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملانے لائورنٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ہِٹ مین کے گرد گھوم رہی ہے جو کافی عرصے کے بعد انتقام لینے کے لیے اپنے قصبے کا رخ کرتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ایلے فیننگ،بین فوسٹر،للی رینہارٹ،بیو برجز ،رابرٹ ارامایو اور ٹنسلے پرائس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ڈیکسٹر براف اور پیٹرک ڈیلے کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 10اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 13/08/2018 - 12:26:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :