اننیا پانڈے کی’’گلی بوائے ‘‘ پہلی فلم ہو گی

پیر 13 اگست 2018 12:43

اننیا پانڈے کی’’گلی بوائے ‘‘ پہلی فلم ہو گی
ممبئی۔ 13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کی پہلی فلم’’ سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ نہیں بلکہ ’’گلی بوائے ‘‘ ہو گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے ہدایتکارہ زویا اختر کی فلم ’’گلی بوائے ‘‘ میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گی جو آئندہ سال فروری میں ریلیز کی جائے گی جبکہ اننیا فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں لیکن اس سے قبل رواں سال دسمبر میں ریلیزکی جانی تھی لیکن اب فلم آئندہ سال گرمیوں میں ریلیز کی جائے گی جس کے بعد اننیا پانڈے کی پہلی فلم ’’گلی بوائے ‘‘ ہو گی۔

وقت اشاعت : 13/08/2018 - 12:43:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :