ارجن کپور نے انوراگ باسو کی فلم ’’لائف ان اے میٹرو۔ ٹو‘‘ کی پیش کش ٹھکرا دی

پیر 13 اگست 2018 13:51

ارجن کپور نے انوراگ باسو کی فلم ’’لائف ان اے میٹرو۔ ٹو‘‘ کی پیش کش ٹھکرا دی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے انوراگ باسو کی فلم ’’لائف ان اے میٹرو ٹو‘‘ کی پیش کش ٹھکرا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجن کپور نے انوراگ باسو کی فلم ’’لائف ان اے میٹرو ٹو‘‘ کی پیش کش ٹھکرا دی، کیونکہ انوراگ باسو بھی فلم کی عکس بندی کے لئے وہی تاریخ مانگ رہے تھے جو ارجن کپور نے فلم ’’پانی پت‘‘ کے لئے دی تھی اس لئے ارجن کپور نے فلم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔ ارجن کپور ان دنوں راج کمار گپتا کی فلم ’’انڈیاز موسٹ وانٹڈ‘‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں،جو آئندہ سال 24 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 13/08/2018 - 13:51:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :