فلموں میں ہر کردار کو مختلف انداز میں نبھانے کے لئے کوئی فارمولا نہیں اپناتا، منوج باجپائی

پیر 13 اگست 2018 14:09

فلموں میں ہر کردار کو مختلف انداز میں نبھانے کے لئے کوئی فارمولا نہیں اپناتا، منوج باجپائی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ فلموں میں ہر کردار کو مختلف انداز میں نبھانے کے لئے کوئی فارمولا نہیں اپناتے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں ہر کردار کو منفرد طریقے سے نبھانے کی صرف کوشش اور محنت کرتے ہیں لیکن ان کے پاس اس کے لئے کوئیلگا بندھا فارمولا نہیں ہے، وہ فلموں میں درمیانے طبقے کے شخص، 50بار پولیس مین کا کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن ہر بار یہ کردار مختلف انداز میں ہوں گے بصورت دیگر اداکاری کا کیا مزا ہے جبکہ ہر فلم کے لحاظ سے کردار کو نبھانے میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ منوج باجپائی کی فلم ’’ستیا میو جیائتے‘‘ 15اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 13/08/2018 - 14:09:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :