شرمیلا ٹیگور نے عالیہ بھٹ کوبالی وڈ کے لئے گیم چینجر قرار دے دیا

پیر 13 اگست 2018 14:09

شرمیلا ٹیگور نے عالیہ بھٹ کوبالی وڈ کے لئے گیم چینجر قرار دے دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اداکارہ عالیہ بھٹ کو فلم انڈسٹری میں گیم چینجر قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اداکارہ عالیہ بھٹ سے متاثر ہوتے ہوئے اپنے کالم میں انہیں فلم انڈسٹری میں گیم چینجر قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ کی کامیابی کی بنیادی وجہ ان کا کمرشل اور آرٹسٹک صلاحیتوں میں توازن ہے، انہوں نے فلم ’’ہائی وے‘‘، ’’اڑتا پنجاب‘‘، ’’ہمٹی شرما کی دلہنیا‘‘، ’’2 سٹیٹس‘‘ اور ان جیسی دیگر فلموں میں اپنے ٹیلنٹ، عمدہ اداکارہ صلاحیتوں اور محنت کی بدولت خود کو منوایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ عالیہ کا تعلق فلمی گھرانے سے ہے، انہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے جس کے لئے وہ سراہے جانے کی حق دار ہیں ۔
وقت اشاعت : 13/08/2018 - 14:09:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :