جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل میں سٹیج ڈرامہ ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ پیش کیا گیا

پیر 13 اگست 2018 15:08

جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل میں سٹیج ڈرامہ ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ پیش کیا گیا
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام حب الوطنی پر مبنی سٹیج ڈرامہ ’ہم سب کا پاکستان ‘پیش کیا گیا۔ کھیل کو بشارت جعفری نے تحریرکیا اور امین شہزادہ نے ہدایات دیں۔ فنکاروں میں رانا کاشف، عمران رشدی، شہزاد مغل، فقیرحسین، وحید منہاس، شاہدکوڈو، رضوانہ خان، نورعلی، ارشدخان اورامین شہزادہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

کھیل مرکزی خیال تھا کہ اپنی سوچ آزادکریں تاکہ ملک کے لیے اچھا سوچیں۔ اس موقع پر ناہید منظور اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد بھی موجود تھے۔کہانی ملک کی موجودہ صورت حال پرمبنی تھی جہاں پر موروثی سیاست کرنے والے صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں جبکہ تعلیم یافتہ نوجوان تعلیم، صحت، قانون کی عملداری پر یقین رکھتے ہیں۔کھیل کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ناہید منظور کا کہنا تھا کہ بشارت جعفری کا لکھا ہوا یہ کھیل آج کے حالات کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمد نے کہا کہ کھیل کے ذریعے حب الوطنی کا پیغام دیا گیا۔
وقت اشاعت : 13/08/2018 - 15:08:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :