عوامی جہوریہ چین کے فن کار جشن آزادی منانے پاکستان پہنچ گئے

(کل) شام 5 بجے نیشنل آرٹ گیلری میں منعقدہ تقریب میں فن کا مظاہرہ کریں گے

پیر 13 اگست 2018 17:29

عوامی جہوریہ چین کے فن کار جشن آزادی منانے پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) عوامی جہوریہ چین کے فن کار جشن آزادی منانے پاکستان پہنچ گئے۔ چینی فنکار پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام 14 اگست کو شام 5 بجے نیشنل آرٹ گیلری میں منعقدہ تقریب میں (کل) منگل کو اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ پی این سی اے ہر سال یوم آزادی کے سلسلے میں ایک عظیم الشان ثقافتی پروگرام منعقد کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سال تقریب میں پاکستانی فنکاروں کے علاوہ عوامی جمہوریہ چین کے فنکار بھی بھر پور شرکت کر رہے ہیں۔ پروگرام میں چینی اور پاکستانی فنکار مل کر ملی نغمے، ترانے، موسیقی اور رقص پیش کریں گے۔ پروگرام میں چینی فنکاروں کی شرکت دونوں ممالک کے مابین دوستی اور محبت کی عکاسی کرتا ہے۔ جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں منی ایچر پینٹنگ کی نمائش کا افتتاح نیشنل آرٹ گیلری میں شام 4 بجے جبکہ ’’میرا پاکستان‘‘ کے عنوان سے فوٹو گرافی کی نمائش کا افتتاح 5 بجے ہو گا۔ نگران وفاقی وزیر بیرسٹر علی ظفر نمائش کا افتتاح کریں گے۔
وقت اشاعت : 13/08/2018 - 17:29:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :