اداکارہ ماورا حسین نے لاء کا امتحان 85فیصد نمبر لے کر پاس کر لیا

ماورا حسین کی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ عیدالاضحی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے

منگل 14 اگست 2018 12:36

اداکارہ ماورا حسین نے لاء کا امتحان 85فیصد نمبر لے کر پاس کر لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) عموماً دیکھا گیا ہے کہ شوبز میں آنے کے بعد لڑکے لڑکیاں اپنی تعلیم پر توجہ نہیں دے پاتے اور اسے خیرباد کہہ دیتے ہیں لیکن اداکارہ ماورا حسین نے نہ صرف انتہائی کم عرصے میں کئی کامیابیاں سمیٹیں اور بے مثال شہرت پائی بلکہ ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھی۔ وہ وکالت پڑھ رہی تھیں، جس کا رزلٹ اب آ گیا ہے اور ماورا نے اپنی شوبز کیریئر کی طرح اس میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

(جاری ہے)

ماورا نے بتایا ہے کہ انہوں نے لاء کا امتحان 85فیصد نمبر لے کر پاس کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 25سالہ ماورا حسین نہ صرف کئی کامیاب ڈرامہ سیریلز میں کام کر چکی ہیں بلکہ 2016ء میں فلم صنم تیری قسم سے بالی ووڈ میں بھی اپنے کیریئر کی شروعات کر چکی ہیں۔اس کے علاوہ وہ اب تک کئی پاکستانی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔ ان کی نئی آنے والی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی2‘ ہے، جس میں وہ ہمایوں سعید، فہد مصطفی، کبریٰ خان اور دیگر کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور یہ فلم عیدالاضحی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 14/08/2018 - 12:36:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :